حکومت نے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کردیا

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کی ہدایت کی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھا کر وزارت خزانہ 2ارب روپے نقصان برداشت کرے گی۔وزیرخزانہ اسحاق‌ ڈار کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 30 جولائی 2016 18:20

حکومت نے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی2016ء):حکومت نے اگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کردیا ہے،وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کی ہدایت کی ہے،یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھا کر وزارت خزانہ 2ارب روپے نقصان برداشت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پٹرول دوسرے ممالک سے سستا ہے۔