Live Updates

عمران خان وزیر اعظم بنیں گے تب ہی ملک کو مسائل سے نجات ملے گی اور عوام خوشحال ہونگے ‘ولید اقبال

(ن) لیگ والوں کا مشن ہی ملک کو لوٹنا اور اپنا خزانہ ’’بھر نا ‘‘ہے مگر ا ب انکا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ‘وفود سے گفتگو

ہفتہ 30 جولائی 2016 18:08

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کے رکن ولید اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم بنیں گے تب ہی ملک کو مسائل سے نجات ملے گی اور عوام خوشحال ہونگے (ن) لیگ والوں کا مشن ہی ملک کو لوٹنا اور اپنا خزانہ ’’بھر نا ‘‘ہے مگر ا ب انکا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے انہیں جھوٹ ، وعدہ خلافیوں اور کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔

گزشتہ روز اپنے دفتر میں پارٹی رہنما نعیم الحق کی قیادت میں ملاقات کے لیے آنے والے کارکنوں کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ احتساب شروع ہو نے سے پہلے ہی درباریوں کی چیخیں نکلناشروع ہو گئی ہیں،ــ قوم سب چوروں اور لیٹروں کا بلا تفریق کڑا احتساب ااور جس نے بھی کرپشن کی ہے اسے انصاف کے کٹہرے میں کھڑے دیکھنا چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات میں اضافہ کرنے والی نواز لیگ کی حکومت جلد رخصت ہونے والی ہے عمران خان کی کال پر ملک بھر میں 7اگست سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک ہر صورت کا میاب ہوگی اور ملک مسائل کے حل کیلئے عمران خان کا وزیر اعظم بننا اور تحر یک انصاف کا اقتدار میں آنا ضروری ہے کیونکہ موجودہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور قوم ایسے ظالم حکمرانوں سے کل نہیں آج ہی نجات حاصل کرناچاہتی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :