پنجاب حکومت نے سرکاری کنٹریکٹرزکے بلوں پر یکم جولائی سے 16فیصد سیلز ٹیکس نافذ کردیا

ہفتہ 30 جولائی 2016 18:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) پنجاب حکومت نے سرکاری کنٹریکٹرزکے بلوں پر یکم جولائی سے 16 فیصد سیلز ٹیکس نافذ کردیا۔

(جاری ہے)

کنٹریکٹرز نے مذکورہ ٹیکس کے نفاذ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔گورنمنٹ کنڑیکٹرزایسوسی ایشن کا کہناہے کہ بلوں پر 16فیصد سیلز ٹیکس سراسر ناانصافی ہے،ہم پہلے ہی ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور اس سے ایک اضافی بوجھ ڈالا جارہاہے جسکے لئے ہم لاہور ہائیکورٹ جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :