دبئی: پولیس اسٹیشن کی معلومات غیر ملکی تک پہنچانے والے بنگلہ دیشی پولیس اہلکار کو تین ماہ قید ،5000درہم جرمانہ

ہفتہ 30 جولائی 2016 18:00

دبئی: پولیس اسٹیشن کی معلومات غیر ملکی تک پہنچانے والے بنگلہ دیشی پولیس ..

دبئی: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی 2016ء): دبئی کی مقامی عدالت نے نائف پولیس اسٹیشن کے بنگلہ دیشی اہلکار کو پولیس اسٹیشن کے ڈیٹا بیس سے شہریوں کے متعلق تفصیلات ایک ہندوستانی شہری کو فراہم کرنے پر گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستانی شہری نے بنگلہ دیشی پولیس اہلکار کو متعدد شہریوں کا ڈیٹا چیک کرنے کا کہا ۔اس کے بعد یہ سلسلہ کافی دیر تک چلتا رہا ۔

(جاری ہے)

لیکن گزشتہ دنوں بنگلہ دیشی شہری کے متعلق شکایت آنے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ۔ بنگلہ دیشی اہلکار نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا کہ وہ معلومات ایک ہندوستانی شہری کو فراہم کرتا تھا۔ جس کے عوض 100درہم کا کارڈ لیتا تھا۔ پولیس نے دوسرے ہندوستانی شہری کو بھی گرفتار کر لیا ۔ جنہیں آج عدالت نے تین ،تین ماہ کی سزا اور سزا مکمل ہونے پر ڈی پورٹ کرنے کا حکم سنا یا ہے۔