حکومت ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے، رانا تنویر حسین

ہفتہ 30 جولائی 2016 17:54

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے،شہر میں مکمل امن کی بحالی تک کراچی آپریشن جاری رہے گا۔ہفتہ کو ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی آپریشن پر تمام سیاسی جماعتوں تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ،دہشت گردی اور دیگر جرائم کے مکمل خاتمے کیلئے رینجرز کے اختیارات میں مخصوص مدت تک توسع لازمی ہو گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی نسبت اب کراچی کے شہری پر امن ماحول میں زندگی گزار رہے ہیںَ۔راناتنویر نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے ملک میں امن بحال ہو گیا ہے جس ککے باعث غیر ملکی سرمایہ کار اب پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ میں گڈ گورننس کی بہتری کیلئے اپنے نئے وزیر اعلی کا انتخاب آئینی اور جمہوری عمل کے زریعے کیا ہے،انہوں نے اسے پارٹی کے اندر جمہوری تبدیلی قرار دیا۔