آزاد کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب 15 اگست کو ہو گا، شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

ہفتہ 30 جولائی 2016 17:52

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جولائی ۔2016ء) الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ پولنگ 15 اگست کو ہو گی۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر جسٹس مصطفی مغل کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 11 اگست کو 9 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ اس روز 11 بجے ان کی جانچ پڑتال ہو گی۔ کاغذات نامزدگی 12 اگست کو واپس لئے جا سکیں گے۔ اس روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہو گی۔ نئے صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ 15 اگست کو ہو گی۔ پولنگ میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے ممبران ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :