خیبر ایجنسی میں باراتیوں سے بھری پک اپ سیلابی ریلے میں بہہ گئی‘خواتین وبچوں سمیت 26 افراد جاں بحق

ہفتہ 30 جولائی 2016 17:49

پشاور ۔30جولائی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جولائی ۔2016ء) خیبر ایجنسی کے تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے بازار زخہ خیل میں باراتیوں کی ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق حادثہ ہفتہ کو بازار کے علاقہ سرہ شگہ میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

جہاں پر خسروگی سے علاقہ انی کوجانے والی باراتی پک اپ سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں چھ خواتین ‘ 18 بچے اور دو مرد جاں بحق ہوگئے ۔

پولٹیکل انتظامیہ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور بیشتر افراد کی لاشیں نکال لیں،انتظامیہ کے مطابق بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد اچانک سیلابی ریلہ آیا جس میں باراتیوں سے بھری پک اپ گاڑی بہہ گئی۔

متعلقہ عنوان :