حکومت نے اخراجات پورے کرنے کے لیے کمرشل بینکوں سے قرضے لینے کا ریکارڈ توڑدیا

ہفتہ 30 جولائی 2016 17:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) نئے مالی سال کے پہلے مہینے کے دوران ہی حکومت نے اخراجات پورے کرنے کے لیے کمرشل بینکوں سے قرضے لینے کا ریکارڈ توڑدیا۔حکومت کو ریونیو تو ملا نہیں، کمرشل بینکوں سے اوسطا روزانہ19ارب 52 کروڑ روپے قرض لے کر اخراجات پورے کیے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی کے پہلے دو ہفتوں میں حکومت کی طرف سے کمرشل بینکوں سے مجموعی طور پر دو سو تہتر ارب چونتیس کروڑ روپے قرض لیا گیا۔

اس رقم میں سے دو سو چھیالیس ارب 75 کروڑ روپے تو پرانے قرضے چکانے میں صرف ہوگئے، دیگر اخراجات کے لیے صرف چھبیس ارب انسٹھ کروڑ روپے بچے، مالی سال 16-2015 کے اسی عرصے میں حکومت نے کمرشل بینکوں سے بتیس ارب روپے قرض لیا تھا۔صوبائی حکومتوں نے اس دوران مرکزی بینک سے مجموعی طور پر چالیس ارب انتیس کروڑ روپے کے قرضے لیے۔