Live Updates

لاڑکانہ میں رینجرکی چوکی پردہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں‘صمصام بخاری

تحریک انصاف شہید رینجر کے اہلکارکے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے‘سیکرٹری انفارمیشن پنجاب پی ٹی آئی

ہفتہ 30 جولائی 2016 17:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن صمصام بخاری نے لاڑکانہ میں رینجرکی چوکی پردہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، شہید رینجر کے اہلکارکے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہے، سندھ میں رینجر کو اختیارا ت نہ دینے کی وجہ سے یہ واقع پیش آیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور سے جاری اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

صمصام بخاری نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سندھ میں رینجرز کو مکمل اختیارات دیئے جائیں تاکہ کراچی سمیت سندھ بھر سے دہشتگردوں کا خاتمہ ہو سکے ، دہشت گردکراچی اور سندھ کے امن و امان تباہ کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، رینجر اہلکار کی دہشتگردی کے واقع میں شہادت سندھ کے امن وامان پر سوالیہ نشان ہے،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان فوری طور پر سندھ میں آپریشن کے لئے رینجرز کو مکمل اختیارات دینے کے لئے ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں ، صمصام بخاری نے کہاکہ دہشت گردی کا خاتمہ ریاستی اداروں کی مضبوطی سے ممکن ہوگا، حکومت پاکستان اور سندھ حکومت دہشتگردوں کے معاملے پر باہمی اتفاق رائے پیدا کرے اور دہشتگردی کی جڑیں کاٹنے کے لئے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ سندھ ایک پیج پر آنا ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات