ملک گیر تنظیم سازی ،ممبرشپ مہم میں میں عوامی دلچسپی پر اطمینا ن کا اظہار،عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے‘ ہارون خواجہ

عوام کو درپیش سنگین مسائل کے مستقل حل ، عوام تک آزادی کے ثمرات پہنچائے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے‘ چیئرمین پاکستان فریڈم موومنٹ

ہفتہ 30 جولائی 2016 17:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) پاکستان فر یڈم موومنٹ کے چیئرمین ہا رون خواجہ نے پی ایف ایم کی ملک گیر تنظیم سازی اور ممبرشپ مہم میں میں عوامی دلچسپی پر اطمینا ن کا اظہارکرتے ہو ئے کہا ہے کہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایف ایم سنٹرل سیکرٹریٹ لاہور میں پا رٹی کی گورننگ کو نسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں سید نبیل ہاشمی سیکرٹری جنرل ،جواد اسلم،جی ایم لالی ،عائشہ حامد ،اسد اعجاز ، عظیم اﷲ قریشی اور رابطہ سیکرٹری محمد بلال صابر نے شرکت کی۔ہارون خواجہ نے کہا کہ عوام کو درپیش سنگین مسائل کے مستقل حل اور عوام تک آزادی کے ثمرات پہنچائے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایف ایم ملک کی واحد سیاسی پارٹی ہے جس کے پاس ملک اور عوام کو در پیش مسائل کے حل کے لئے تحقیق شدہ اور ازمودہ مکمل منصوبہ اور لائحہ عمل مو جو د ہے ۔

(جاری ہے)

ہا رون خواجہ نے کہا کہ پا کستان میں جاری انیسویں صدی کے سامراجی نوابادیاتی اور فرسودہ نظام کو مکمل طور پر تبدیل کر کے اس کی جگہ اکیسویں صدی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ جدید نظام نا فذ کئے بغیر عوام کو سترسال بعد بھی حقیقی آزادی کے ثمرات سے بہرہ مند نہیں کیا جا سکتا۔ ہارون خواجہ نے اعلان کیا کہ ہم ملک کے طول عرض میں پی ایف ایم کا انقلابی اور منفرد پیغام پہنچا کر عوام کو حقیقی تبدیلی کے لئے فعال بنا ئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :