حلقہ PK30کے جنرل کونسلران،کسان کونسلران،یوتھ کونسلران ،اور خواتین کونسلران اختیارات ومراغات نہ ملنے کے حوالے سے سراپہ احتجاج ،بنی گالہ جاکر دھرنا دینے کی دھمکی

ہفتہ 30 جولائی 2016 17:39

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) حلقہ PK30کے جنرل کونسلران،کسان کونسلران،یوتھ کونسلران ،اور خواتین کونسلران اختیارات ومراغات نہ ملنے کے حوالے سے سراپہ احتجاج بنی گالہ جاکر دھرنا دینے کی دھمکی ،تفصیلات کے مطابق صوبائی حلقہ PK30کے تمام یونین کونسلوں کے سبھی ویلج کونسلوں کے جملہ کسان کونسلران ،یوتھ کونسلران ،اور خواتین کونسلرز کا یونین کونسل گجرات میں مراغات واختیارات کے حوالے سے ایک غظیم الشان احتجاجی اجتماع زیر قیادت کسان کونسلر یو سی گجرات سید بخت شاہ منعقد کیا گیا،جس سے ڈاکٹر انورشید صافی،عبدلزر عرف لالی،صدر خواتین کونسلر ضلع مردان زکی منہاد،سنیئر نائب صدرخواتین کونسلر ضلع مردان فائقہ ناز،حاجی شفیق زمان ،شاخالد،بہار علی ،مولوی فیاض حقانی،اور سید بخت شاہ نے خطاب کیا ،مقررین نے کہا کہ عمران خان نے صوبہ خیبر پختونحوا کو مقامی حکومتوں کے حوالے سے مثالی صوبہ بنانے کا واعدہ کیا تھا لیکن افسوس کہ ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود خان صاحب اور صوبائی حکومت اپنا وعدہ ایفا نہ کر سکے اور عوام بشمول کونسلران کی نچلی سطح تک اختیارات کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا جبکہ عوام کی اکثریت منتخب کونسلران سے اپنے مسائل کے حل اور مقامی سطح پر ترقیاتی کام کروانے کا پرزور مطالبہ کرتے رہتے ہیں اس کے جواب میں کونسلرز حضرات کے پاس نہ اختیارات ہیں اور نہ مراعات ،نہ مسائل کا حل نہ عوامی امنگوں کی تشفی ،یہی حالات ہیں جن کی بدولت کونسلران تنگ آمدبہ جنگ آمد کے مصداق سراپا احتجاج بن گئے اور دھرنے دینے والوں کے خلاف جملہ کونسلرز برادری نے بنی گالہ جا کر دھرنا دینے کا بہ بانگ دھرنا دینے کا اعلان کیا ،بقول شاعر تیرے در پہ آیا ہوں کچھ کرکے جاوں گا یا مر کے جاوں گا ،مقررین نے کہا کہ فی اجلاس 200روپے کا اعزازیہ کسی کونسلر کے ساتھ بھونڈا مزاق ہے جبکہ ناظم ونائب ناظم کو بھاری تنخواہیں اور مراعات دی جاتی ہے اس موقع پر مقررین ودیگر اراکین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اپنے حقوق کے حصول تک ہم بھر پور احتجاج اور مظاہرے جاری رکھیں گے اور کسی بھی قسم کی سرکاری وغیر سرکاری مزاحمت ہمارے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتی کیونکہ ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور عوام کے حقوق چین کر عوام تک پہنچائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :