عمان: دوسری دفعہ بھیک مانگتے پکڑے جانے والے غیر ملکی کو ڈی پورٹ کیا جائے گا

ہفتہ 30 جولائی 2016 17:39

عمان: دوسری دفعہ بھیک مانگتے پکڑے جانے والے غیر ملکی کو ڈی پورٹ کیا ..

عمان: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی 2016ء): عمان پولیس نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی غیر ملکی دوسری دفعہ بھیک مانگتے پکڑ ا گیا ۔ تو اس کو فی الفور عمان سے بے دخل کر دیا جائے گا۔ عمان پولیس نے رمضان المبارک کے دوران 31بچوں کو بھیک مانگتے پکڑا تھا۔جن کی عمریں بارہ سال سے بھی کم تھیں۔ان میں سے زیادہ تر کا تعلق دوسرے ممالک سے تھا۔ لیکن ان کو گرفتار کر نے کے بعد دوبارہ چھوڑ دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مگر اب نئے قانون کے مطابق اگر کوئی بھی غیر ملکی شہری دوسری دفعہ بھیک مانگتا پکڑا گیا تو اس کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔ عمان میں بھیک مانگتے پکڑ ے جانے والوں کو کم از کم تین ماہ قید اور 50عمانی ریال جرمانہ کیا جاتا ہے.بچوں سے بھیک منگوانے والوں کے لیئے اس سے بھی سخت سزا دی جاتی ہے۔ لیکن اگر بھیک مانگنے والے کی صر ف ماں ہی ہو تو دونوں کو سنٹرمیں بھیج دیا جاتا ہے ْ۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ نئے قانون سے بھکاریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔