میاں نواز شریف کا نو منتخب سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کو ٹیلفون ،سپیکر بننے پر مبارک باد دی

ہفتہ 30 جولائی 2016 17:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) میاں نواز شریف کا نو منتخب سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کو ٹیلفون ،سپیکر بننے پر مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سپیکر چیمبر میں بیٹھے کے بعد سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ نیلم کے عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہے،جلد وزیر اعظم پاکستان نیلم ویلی کی تعمیر و ترقی کے لیے میگا پروجیکٹس کا اعلان کریں گے،نیلم ویلی کی عوام کی خدمت بلا تخصیص کریں گے ،نیلم ویلی کی 3لاکھ عوام کا ممبر اسمبلی ہوں ہر ایک کے ساتھ انصاف کیا جائے گا ،صوابدیدی عہدے کارکنان کی مشاورت سے پر کیے جائیں گے ،شاہ غلام قادر نے اعلان کیا کہ وہ ہفتے میں 4دن نیلم ویلی میں گزاریں گے ،کارکنان کو ان کا جائز مقام ملے گا،نیلم ویلی میں سکولز ،کالجز،ہسپتال سڑکیں بنے گی ،عوام کی خوشحالی کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا،عوام سے کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا کروں گا،نیلم ویلی کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کروں گا

متعلقہ عنوان :