تحریک قصاص سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کیلئے پھانسی کا پھندا ثابت ہو گی،راؤ کامران

ہفتہ 30 جولائی 2016 17:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء)پاکستان عوامی تحریک کراچی کے جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود،یوتھ ونگ کے صدر راؤ محمد طیب،حاجی سلیم ملک PATکے مرکزی مشاورتی اجلاس میں شرکت کے بعد کراچی پہنچ گئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قائدین نے کہا یکم اگست سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک تحریک قصاص سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کیلئے پھانسی کا پھندا ثابت ہو گی۔

(جاری ہے)

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قصاص کے بعد ظلم کے راستے بند ہو جائیں گے۔ہم نے تمام اداروں کو انصاف کیلئے دو سال دئیے مگر ہمیں اب تک انصاف نہیں ملا ۔ہمیں انصاف مانگنے سے نہیں ملا اپنا حق چھیننے کا آئینی حق استعمال کریں گے۔ان قائدین نے کہا اس وقت دنیا کی نظریں پاکستان عوامی تحریک کے آج کے اجلاس پر مرکوز ہیں اجلاس کے بعد پاکستان عوامی تحریک کا مشترکہ لائحہ عمل سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کے انصاف،پانامہ لیکس ،کرپشن لوٹ مار کا حساب اور احتساب میں معاون ثابت ہو گا۔