حلیمہ قتل کیس ، عدالت کا آئندہ سماعت پر گواہوں کو بیانات کی نقول فراہم کرنے کا حکم

ہفتہ 30 جولائی 2016 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) کراچی کی مقامی عدالت میں حلیمہ قتل کیس کی سماعت ہوئی ہے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو بیانات کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو13 اگست تک طلب کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں حلیمہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیے جبکہ عدالت میں ملزمہ سونیا اور رضوان کے وکیل کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر کی جانب سے گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم نہیں کی گئی ہیں جس کے باعث کیس چلانا مشکل ہو رہا ہے، عدالت نے تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو 13 اگست تک طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ، سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملزم رضوان کا کہنا تھا کہ میں بے قصور ہوں۔

واضح رہے حلیمہ قتل کیس میں ملزمہ سونیا کو تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ میں دفعہ چارسوستانوے کے تحت بری کرنے کی رپورٹ پیش کردی تھی جبکہ عدالت نے ملزمہ سونیا کو رہا نہیں کیا اور نہ ہی ملزمہ سونیا کی درخواست ضمانت منظور کی گئی

متعلقہ عنوان :