مسلسل عدم حاضری پر جناح اسپتال کے ایم ایل او کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 30 جولائی 2016 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر جناح اسپتال کے ایم ایل او کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قتل کے مقدمات میں گواہی دینے کے لیے پیش نہ ہونے پر ایم ایل او جناح اسپتال ڈاکٹر جگدیش کمار کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6اگست تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :