سانحہ بلدیہ میں ملوث ملزم علی حسن قادری نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

ہفتہ 30 جولائی 2016 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) سانحہ بلدیہ میں ملوث ملزم علی حسن قادری نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے ۔ہفتہ کو کراچی سٹی کورٹ میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی ۔انیس قائم خانی کے قریبی ساتھی مفرور ملزم علی حسن نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ملزم علی حسن قادری نے فیکٹری مالکان سے 5کروڑ 85لاکھ روپے وصول کیے اور دعویٰ کیا کہ وہ انیس قائم خانی کے ذریعہ معاملات طے کرادے گا تاہم رقم کا ایک روپیہ بھی متاثرین تک نہیں پہنچا ۔عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر ،تفتیشی افسر اور دیگر فریقین کو 2اگست کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔