وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سید قائم علی شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

میں نے سید قائم علی شاہ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ان کی رہنمائی مسلسل حاصل کرتا رہوں گا،نومنتخب وزیراعلیٰ

ہفتہ 30 جولائی 2016 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء ) سندھ کے نومنتخب وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کو سبکدوش ہونے والے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ لنچ بھی کیا ۔ نئے اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ حکومت کے بعض معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں نے سید قائم علی شاہ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ان کی رہنمائی مسلسل حاصل کرتا رہوں گا ۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد بھی سید مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں سید قائم علی شاہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا تھا اور کہا تھا کہ میری سیاسی استاد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ہیں جبکہ میں نے حکومتی امور سید قائم علی شاہ سے سیکھے ہیں ۔ سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے نئے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کا اپنے گھر پر پرتپاک استقبال کیا اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :