سندھ کے نومنتخب وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کے حکم پر سب سے پہلی تقرری ان کے ڈپٹی سیکرٹری ( اسٹاف ) کی ہوئی

ہفتہ 30 جولائی 2016 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء ) سندھ کے نومنتخب وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کے حکم پر سب سے پہلی تقرری ان کے ڈپٹی سیکرٹری ( اسٹاف ) کی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

سید مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہونے سے پہلے ہی یہ ہدایت کر دی تھی کہ محکمہ خزانہ حکومت سندھ کے سینئر پروگرام آفیسر ماجد محسن پنہور کو چیف منسٹر کا ڈپٹی سیکرٹری ( اسٹاف ) مقرر کیا جائے ۔ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس حوالے سے 27 جولائی کو ہی نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا ۔ ڈپٹی سیکرٹری ( اسٹاف ) چیف منسٹر ہاؤس میں پرنسپل سیکرٹری کے بعد سب سے اہم عہدہ ہوتا ہے ۔ ماجد محسن پنہور سید مراد علی شاہ کے ساتھ پہلے بھی کام کرتے رہے ہیں ، جب قبل ازیں سید مراد علی شاہ وزیر خزانہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :