رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر شاہ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے پارلیمانی لیڈر مقرر

ہفتہ 30 جولائی 2016 17:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر شاہ کو قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کا پارلیمانی لیڈر مقرر کیا ہے ۔