خیبر ایجنسی میں سیلاب کے باعث ہونیوالے بس حادثے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے

ہفتہ 30 جولائی 2016 17:15

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جولائی ۔2016ء)خیبر ایجنسی میں سیلاب کے باعث ہونیوالے بس حادثے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق خیبر ایجنسی میں باڑہ سے بازار زکا خیل جانیوالی بس تپائی کے راستے میں سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آ گئی جس کے نتیجے میں 21 افراد جن میں بچے اور عورتیں شامل ہیں ہلاک ہو گئے،امدادی ٹیم نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں برآمد کر لیں اور چند زخمی لوگوں کو لنڈی کوتل میں قریبی ہسپتال میں منتقل بھی کیا یہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔