دبئی:غیر ملکی خاتون کو قتل کرنے والے بنگلہ دیشی شہری کو عمر قید کی سزا کا حکم

ہفتہ 30 جولائی 2016 17:12

دبئی:غیر ملکی خاتون کو قتل کرنے والے بنگلہ دیشی شہری کو عمر قید کی سزا ..

دبئی: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی 2016ء): دبئی کریمنل کورٹ نے ایک غیر ملکی خاتون کو قتل کرنے والے بنگلہ دیشی شہری کو عمر قید کی سزا کاحکم سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس کو صحرا علاقے سے ایک خاتون کی مسخ شدہ لاش ملی تھی ۔ جس کے بعد پولیس نے اس کیس کی تفتیش شروع کر دی ۔ پولیس کو پہلا سراغ اس خاتون کے موبائل سے ملا جس پر متعدد دفعہ قتل والے دن ایک بنگلہ دیشی شہری نے کالیں کی تھیں۔

پولیس نے موبائل لوکیشن سے اس بنگلہ دیشی کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی شہری نے پولیس تحقیقات کے دوران اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ۔ بنگلہ دیشی شہری نے عدالت میں بتایا کہ میں نے خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کیئے تھے ۔ جس کے عوض خاتون نے اس سے 500درہم مانگے مگر میر ے پاس اس وقت صرف 200درہم تھے ۔ خاتون نے مجھے دھمکی دی کہ میں پولیس کو بتا دوں گی ۔میں اس کی دھمکی سن کر ڈر گیا اورغصے میں آ کر دوپٹے سے اس کا گلہ دبا دیا، جس سے خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ عدالت نے بنگلہ دیشی شہری کے اقبال جرم کے بعد اس کو عمر قید کی سزا سنا دی۔