چین نے دنیا کا سب سے بڑا آبی طیارے متعارف کرا دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 30 جولائی 2016 17:11

چین نے دنیا کا سب سے بڑا آبی طیارے متعارف کرا دیا

بیجنگ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جولائی۔2016ء) چین نے دنیا کے سب سے بڑے سی پلین (آبی طیارے) کو متعارف کرا دیا ہے۔اے جی 600 نامی اس آبی طیارے کا حجم ایک بوئنگ 737 جتنا ہے اور یہ 2800 میل تک پرواز کرسکتا ہے، تاہم اس کا زیادہ استعمال جنگلات کی آگ کو بجھانے یا سمندر میں ریسکیو مشنز کے لیے کیا جاسکتا ہے۔اے جی 600 کو چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن نے جنوبی ساحلی شہرژوہوئی میں متعارف کرایا تھا۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا تھا کہ یہ طیارے بحری وسائل کی دریافت کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا جبکہ یہ ماحولیاتی نگرانی کا کام بھی کرسکے گا۔یہ طیارہ سمندر میں لینڈ اور ٹیک آف کرسکتا ہے جبکہ اس میں50 مسافر بھی سفر کرسکتے ہیں۔یہ بیس سیکنڈ کے اندر 12 ٹن پانی اٹھا سکتا ہے اور جہاں ضرورت ہو وہاں پھینک سکتا ہے۔چین کو توقع ہے کہ دیگر ممالک کو یہ طیارہ فروخت کیا جاسکے گا جبکہ ملائیشیاء اور نیوزی لینڈ سمیت ممالک کی جانب سے انہیں خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :