گجرات ،برساتی نالے میں نہاتے ہوئے دو سگے بھائیوں سمیت4بچے ڈوب کر جاں بحق

ہفتہ 30 جولائی 2016 16:52

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء) ٹانڈہ کے قریب برساتی نالے میں نہاتے ہوئے دو سگے بھائیوں سمیت4بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے،ریسکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے چاروں بچوں کی لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کردیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ گجرات کے علاقے ٹانڈہ کے قریب 4 بچے برساتی نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے،اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچوں کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ اس دوران مقامی افراد بھی ریسکیو ٹیموں کی مدد کرتے رہے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران 8 سے 10 سال کے بچوں عبدالرحمان ، زکریا، فرحان اورسفیان کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ جبکہ زکریا اور فرحان دونوں سگے بھائی ہیں۔

متعلقہ عنوان :