وسیم نے قندیل کے ہاتھ اور پاؤں پکڑے،میں نے کپڑے سے گلہ گھونٹا‘ کزن حق نواز کا اعتراف

ہفتہ 30 جولائی 2016 16:52

وسیم نے قندیل کے ہاتھ اور پاؤں پکڑے،میں نے کپڑے سے گلہ گھونٹا‘ کزن ..
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں مزید پیشرفت ہوئی ہے ،مقتولہ کے کزن حق نواز نے پولی گرافک ٹیسٹ کے دوران اور بیان ریکارڈ کراتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اس نے کپڑے سے قندیل بلوچ کا گلہ گھونٹا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار اس کے کزن حق نواز کا پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری میں پولی گرافک ٹیسٹ اور بیان ریکارڈ کیاگیا ہے جس میں اس نے کہاہے کہ کپڑے کی مدد سے قندیل کا گلہ گھونٹا جبکہ قندیل کے بھائی وسیم نے ہاتھ اور پاؤں پکڑے ۔

قتل سے پہلے نہ صرف قندیل بلکہ والدین کو بھی نشہ آور چیز کھلائی ۔ حق نواز کا مزید کہنا تھاکہ قندیل کی مفتی عبد القوی کے ساتھ سیلفیاں اورویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سعودی عرب میں مقیم بھائی عارف نے فون کر کے اکسایا او راس نے دھمکی دی تھی کہ اگر قندیل کو قتل نہ کیا تو وہ زہر کھا کر زندگی کاخاتمہ کر لے گا۔

متعلقہ عنوان :