سندھ کابینہ کے9وزراء نے حلف اٹھا لیاہے

گورنرعشرت العباد نے وزراء سے حلف لیا،مراد علی شاہ نے وزارت داخلہ کی ذمہ داری اپنے پاس رکھ لی،وزیراعلیٰ نے باقی کابینہ کو محکمے سونپ دیے ہیں،مزار قائد پرحاضری بھی دی،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنرعشرت العباد کے درمیان ملاقات ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال گیا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 30 جولائی 2016 16:51

سندھ کابینہ کے9وزراء نے حلف اٹھا لیاہے

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی پی اے۔30جولائی2016ء) :سندھ کابینہ کے9وزراء نے حلف اٹھا لیاہے۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس سندھ میں ہوئی،گورنرعشرت العباد نے وزراء سے حلف لیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں سندھ کابینہ کے وزراء کی حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سندھ کابینہ کے9وزراء نے حلف اٹھا لیاہے۔ان وزراء میں مکیش چاولہ ،شمیم ممتاز،سکندر میندھرو،سردار علی شاہ ،مخدوم جمیل الزامان،نثاراحمد کھوڑو،سہیل انور سیال ،جام خان شورو اور جام مہتاب دہڑ شامل ہیں۔

قبل ازیں نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر ہاؤس میں گورنر عشرت العباد سے ملاقات کی۔جس میں دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال گیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی 9رکنی کابینہ کو وزراتوں کے قلمدان سونپ دیے ہیں جبکہ مولابخش چانڈیو،سینیٹر سعید غنی و دیگر مشیران کو بھی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ نے سہیل انور سیال سے وزارت داخلہ کی ذمہ داری لیکر کر وزیر زراعت کا قلم سونپ دیا ہے۔

جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے وزارت داخلہ کو اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی طرح مکیش چاولہ کووزیر ایکسائز،شمیم ممتازکو سماجی بہبود،سکندر میندھروکو وزیرصحت،سردار علی شاہ کو ثقافت،مخدوم جمیل الزامان کو ریونیو اور ریلیف،نثاراحمد کھوڑوکووزیرخوراک اور پارلیمانی امور ،جام خان شوروکو وزارت بلدیات جبکہ جام مہتاب دہڑ کووزارت تعلیم کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حلف اٹھانے کے بعد اپنی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پرحاضری دی اور پھولوں کی چادرچڑھائی۔

متعلقہ عنوان :