بنوں پولیس نے کارروائی کے دوران دہشت گرد اور ٹارگٹ کلر کو بارودی مواد سمیت گرفتارکر لیا

پشاورمیں سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد سمیت غیر قانونی مقیم بارہ افغان باشندے بھی گرفتار

ہفتہ 30 جولائی 2016 16:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) بنوں پولیس نے کارروائی کے دوران دہشت گرد اور ٹارگٹ کلر کو بارودی مواد سمیت گرفتارکر لیا۔ پشاورمیں سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد سمیت غیر قانونی مقیم بارہ افغان باشندے بھی گرفتارکئے گئے۔اسپیشل پولیس یونٹ بنوں کے مطابق خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے غوریوالا تھانے کی حدود سے دہشت گرد رحیم اللہ کو گرفتارکیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضے سے تین کلو گرام بارودی مواد،پرائما کارڈ،ڈیٹونیٹر،سیفٹی فیوزاورایک موٹرسائیکل بیٹری برآمد کر لی گئی ۔۔ ملزم پولیس کو دہشتگردی اورٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں مطلوب تھا،،ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔پشاور پولیس نے تھانہ خزانہ اور فقیر آباد سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی مقیم بارہ افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا،سرچ آپریشن میں چھبیس مشتبہ افراد بھی پکڑے گئے جن سے اسلحہ و منشیات قبضے میں لی گئیں، جبکہ کرایہ داری ایکٹ کے تحت تیرہ افراد کو گرفتار کیا گیا

متعلقہ عنوان :