پشاورتعلیمی بورڈ نے ایف اے ،ایف ایس سی کے نتائج کااعلان کردیا

ہفتہ 30 جولائی 2016 16:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) پشاورتعلیمی بورڈ نے ایف اے ،ایف ایس سی کے نتائج کااعلان کردیا،پری میڈیکل میں پہلی تینوں پوزیشنیں جناح کالج کی طالبات نے حاصل کیں ، پغوندہ مایار نے ایک ہزار آٹھ نمبر لیکر پہلی ،آمنہ خان اور سیدہ بتول حیدر نے ایک ہزار سات نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ سفینہ تنویراور زینب نواز نے ایک ہزار تین نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی،پری انجینئرنگ میں اسد سلطان نے ایک ہزار نمبر سے پہلی ،محمد شاد مان نے نو سوپچاسی نمبر سے دوسری جبکہ شفق توقیر اور حبیب اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

جنرل سائنس میں ایمن ایوب نے937 نمبروں سے پہلی،سلمی نور نے 935نمبروں سے دوسری اور مہ نور جاوید نے 925نمبروں سے تیسری پوزیشن حاصل کی ،آرتس میں پرائیویٹ امیدوارزیمار احمدنے 886نمبروں سے پہلی ،عظمی نے 881نمبروں سے دوسری پوزیشن حاصل کی ،تھیالوجی میں سمیع اللہ نے 936نمبروں سے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔امتحان میں 49ہزار134طلبا وطالبات میں سے 39ہزارہزار351نے کامیابی حاصل کی ،نتیجہ مجموعی طور پر 78فیصد رہا

متعلقہ عنوان :