خیبر ایجنسی لنڈی کوتل میں باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی

چوبیس افراد جاں بحق ہوگئے ،،ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش جاری ہے

ہفتہ 30 جولائی 2016 16:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) خیبر ایجنسی لنڈی کوتل میں باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ،جس کے باعث چوبیس افراد جاں بحق ہوگئے ،،ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے دور افتادہ علاقے ذخہ خیل میں باراتیوں کی گاڑی جمال خیل سے بارات لیکرواپس آرہی تھی کہ سرہ شگا کے مقام پرسیلابی ریلے نے پک اپ کو گھیرلیا،جس کے نتیجے میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،گاڑی میں سوار افراد ڈوب گئے،امدادی سرگرمیوں کے بعد نو خواتین اور پندرہ بچوں سمیت چوبیس افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا،جاں بحق ہونے والوں میں دس افراد کی نمازجنازہ ذخہ خیل میں ادا کر دی گئی ،انتظامیہ کے مطابق حادثے میں ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے گورنر خیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے باراتیوں کی گاڑی بہہ جانے اور اس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے انتظامیہ کو امدادی کاروائیوں کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :