بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے رکن کا بیوروکریسی کے خلاف انوکھا احتجاج

اپنی نشست چھوڑ کر زمین پر بیٹھ کر اسمبلی کی کارروائی دیکھی

ہفتہ 30 جولائی 2016 16:47

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء ) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے رکن کا بیوروکریسی کے خلاف انوکھا احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس سپیکر بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی کی صدارت میں ہفتے کے روز شروع ہوا۔

(جاری ہے)

تو جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے اسمبلی اجلاس میں سیکرٹریوں کی شرکت نہ کرنے پر انوکھا احتجاج کیا اور اپنی نشست چھوڑ کر زمین پر بیٹھ گئے اور اسمبلی کی کارروائی دیکھی اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی جو اس وقت اجلاس کی صدارت کررہی تھی رولنگ دی کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ، چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ اور تمام سیکرٹریز کو خط لکھ دیا گیا ہے کہ وہ اسمبلی اجلاس کی کارروائی کے دن اسمبلی کی گیلری میں موجود ہو۔

اس کے بعد اے این پی کے پارلیمانی لیڈر اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے سردار عبدالرحمان کھیتران کو زمین سے اٹھا کر ان کی نشست پر دوبارہ بٹھا دیا ۔