بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم اختر کا دورہ چمن ،ماتحت عدالتوں کا عملہ غائب

ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے پر ایڈیشنل سیشن جج چمن سینئر سول جج چمن جوڈیشل مجسٹریٹ چمن اور دیگر غیر حاضری عملہ کو معطل کردیا

ہفتہ 30 جولائی 2016 16:47

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء ) : بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم اختر کا چمن اچانک دورہ ماتحت عدالتوں کا عملہ غائب تفصیلات کے مطابق ہفتے کو بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم اختر نے چمن اچانک دورہ کیا اس موقع پر ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے پر ایڈیشنل سیشن جج چمن سینئر سول جج چمن جوڈیشل مجسٹریٹ چمن اور دیگر غیر حاضری عملہ کو معطل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فوری انصاف کی فراہمی کیلئے بنیادی شرط ہے کہ ماتحت عملہ کا تمام اپنے جائے تعیناتی میں موجودہ رہے جس بھی ضلع کا جج قاضی یا دیگر عملہ غیر حاضر پایا گیا اس کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی جسٹس نعیم اختر افغان کے حکم پر معطل ہونے والے ججز میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن برکت مرغزانی سنیئر سول جج محمد عمر کھوکھر جوڈیشل مجسٹریٹ فیصل حمید و دیگر عدالتی عملہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :