لاہور : مال روڈ ہوٹل میں لڑکی کی ہلاکت کا معاملہ ، لڑکی حاملہ تھی ۔ پوسٹمارٹم رپورٹ میں انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جولائی 2016 16:34

لاہور : مال روڈ ہوٹل میں لڑکی کی ہلاکت کا معاملہ ، لڑکی حاملہ تھی ۔ پوسٹمارٹم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جولائی 2016ء) : لاہور کی معروف شاہراہ مال روڈ پر ایک ہوٹل کے کمرے سے رابعہ نصیر نامی لڑکی کی لاش برآمد ہوئی جس سے متعلق پولیس نے دعویٰ کیا کہ لڑکی نے خود کُشی کی ہے۔تاہم رابعہ نصیر کی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق رابعہ نصیر موت کے وقت حاملہ تھی۔ موت کی وجہ سر میں لگنے والی گولی تھی لیکن جسم پر تشدد کے کوئی بھی نشانات موجود نہیں تھے۔

(جاری ہے)

رابعہ نصیر سے متعلق ایک انکشاف یہ بھی کیا گیا کہ موت سے قبل رابعہ نے کسی سے ویڈیو کال پر بات کی اور اسے اپنے خود کُشی کرنے کے ارادے سے آگاہ کیا۔ پولیس کے مطابق ہوٹل کی لیڈی کانسٹیبل نے اپنے بیان میں بتایا کہ جب رابعہ ہوٹل میں داخل ہوئی اس وقت وہ اپنی جگہ پر موجود نہیں تھی جس کے باعث رابعہ کی تلاشی نہیں لی گئی۔ البتہ رابعہ کے بیگ کو میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عین ممکن ہے کہ رابعہ نے پستول اپنے کپڑوں میں چھُپا رکھا تھا ۔ اس حوالے سے پولیس شواہد اکٹھا کر رہی ہے جبکہ رابعہ کے موبائل ڈیٹا کو حاصل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ بھی کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :