جدہ: سعودی شورہ کونسل کے رکن ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ہفتہ 30 جولائی 2016 16:33

جدہ: سعودی شورہ کونسل کے رکن ٹریفک حادثے میں جاں بحق

جدہ : (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی 2016ء): سعودی عرب کی شورہ کونسل کے رکن عبداللہ بن ابراہیم العکسر مصر میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق عبداللہ بن ابراہیم العکسر 2009 میں شورہ کونسل کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ کچھ دنوں سے مصر میں اپنی سالانہ چھٹیاں گزارنے کے لیئے گئے ہوئے تھے۔ شورہ رکن کی گاڑی کو الیگزنڈریہ کے علاقے میں حادثہ پیش آیا۔ متوفی کی نماز ِ جنازہ آج دارلحکومت ریاض کی اُم الاحمام مسجد میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔ سعودی سرکاری حکام نے عبداللہ بن ابراہیم العکسر کے موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے.