وسیم اختر نے گھبراہٹ کا شکار ہو کر اعترافی بیان دیا،راوٴ انوار

ہفتہ 30 جولائی 2016 16:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء)ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے سانحہ بارہ مئی سے متعلق اعترافی بیان گھبراہٹ کا شکار ہو کر دیا، وسیم اختر کی نشاندہی پر اسلم کالا پکڑا گیا، متحدہ کے دو ایم پی ایز فرار ہو گئے، جلد مزید گرفتاریاں بھی ہونگی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راوٴ انوار نے کہا کہ وسیم اختر نے بارہ مئی کے واقعات میں ملوث دیگر افراد کی نشاندہی بھی کی ہے۔ را انوار کا کہنا تھا کہ اعترافی بیان سے تفتیش آگے بڑھانے میں مدد ملے گی، جلد مزید گرفتاریاں بھی ہونگی۔ دوسری جانب، ملیر پولیس نے سنٹرل جیل حکام سے رابطہ کیا ہے۔ جیل حکام سے وسیم اختر کے وکلا کو خط کے حوالے سے تفصیلات لی جائیں گی۔