الیکشن کمیشن نے سندھ کے مختلف اضلاع کے بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

ہفتہ 30 جولائی 2016 16:22

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جولائی۔2016ء) الیکشن کمیشن نے سندھ کے مختلف اضلاع میں خواتین، محنت کشوں، غیرمسلموں اور نوجوانوں کیلئے بلدیاتی اداروں میں مختص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے ہفتہ کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں سندھ کے مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسل، میونسپل کمیٹیوں ، ٹاؤن کمیٹیوں، میونسپل کارپوریشنز، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز اور میٹرو پولیٹن کارپوریشنز میں خواتین ، محنت کشوں، غیرمسلموں اور نوجوانوں کیلئے مختص نشستوں پر بلدیاتی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی کامیابی کے تناسب سے ان کی فراہم کردہ ترجیحی فہرستوں میں سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بدین، دادو، گھوٹکی، حیدرآباد، جیکب آباد، جامشورو، قمبرشہداد کوٹ، کراچی، کشمور، خیرپور، کورنگی، لاڑکانہ، ملیر، مٹیاری، میرپورخاص اور نوشہرو فیروز میں سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔