وزیراعظم محمد نواز شریف کی لاڑکانہ میں رینجرز اہلکاروں پرحملہ کی مذمت ،شہید اہلکار کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا

ہفتہ 30 جولائی 2016 16:22

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جولائی۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے لاڑکانہ میں رینجرز اہلکاروں پرحملہ کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکار کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیراعظم نے لاڑکانہ میں رینجرز پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حملہ میں رینجرز اہلکار کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا وزیر اعظم نے شہید اہلکارکی بلندی درجات اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرنے کی دعا کی۔ وزیراعظم نے حملہ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔