فرنٹیئرکور بلوچستان اور حساس اداروں کی کارروائی ، زیارت کے علاقہ سنجاوی سے کالعدم تنظیم کے 3سہولت کار گرفتار،کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں 10مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد ،ترجمان ایف سی

ہفتہ 30 جولائی 2016 16:14

کوئٹہ۔30جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جولائی۔2016ء) فرنٹیئرکور بلوچستان اور حساس اداروں کی زیارت کے علاقے سنجاوی میں کارروائی ،کالعدم تنظیم کے 3سہولت کار گرفتار ،مزید تفتیش جاری،ترجمان ایف سی کے مطابق ہفتہ کو فرنٹیئرکور بلوچستان اور حساس اداروں نے زیارت کے علاقے سنجاوی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3سہولت کاروں کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے منتقل کردیا ،دریں اثناء کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں فرنٹیئر کور بلوچستان اورپولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 10مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ،گرفتار افرادسے مزید تفتیش جاری ہے ۔