دمام:صحافی نے بیوی کو طلاق مانگنے پر قتل کر دیا

ہفتہ 30 جولائی 2016 16:13

دمام:صحافی نے بیوی کو طلاق مانگنے پر قتل کر دیا

دمام : (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی 2016ء): سعودی عرب کی مقامی اخبار کے صحافی نے بیوی کے طلاق مانگنے پر اسکا قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صحافی کی بیوی کو تین ہفتے قبل عدالت سے طلاق کا حق ملا تھا ۔ جس کے بعد صحافی کو اس بات کا دکھ تھا ۔

(جاری ہے)

اسی بنا پر سعودی صحافی نے اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا یا ۔ ذرائع کے مطابق سعودی صحافی کو اپنی بیوی کے ساتھ پچھلے پندرہ سال سے مختلف مسائل کا سامنا تھا۔ تین ہفتے پہلے عدالت نے بیوی کو طلاق لینے کاحق دیا تھا۔ اور طلاق لینے کی تاریخ تہہ کی تھی۔ مگر اس سے پہلے ہی صحافی نے تعیش میں آکر اپنی بیوی کو قتل کر دیا.