Live Updates

نیب کی اسحاق ڈارکیخلاف مقدمات کھولنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

نیب کسی کے خلاف بغیرثبوت کاروائی نہیں‌کرتا،نیب بند مقدمات کودوبارہ کھولنے کا مجاز بھی نہیں‌ ہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 30 جولائی 2016 16:12

نیب کی اسحاق ڈارکیخلاف مقدمات کھولنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی2016ء) :نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف مقدمات کھولنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب حکام نے اسحاق ڈار کے خلاف مقدمات کھولنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت پیش نہیں‌کرسکی۔

(جاری ہے)

جبکہ نیب کسی کے خلاف بغیرثبوت کاروائی نہیں‌کرتا۔نیب حکام نے مزید کہا کہ نیب بند مقدمات کودوبارہ کھولنے کا مجاز بھی نہیں‌ ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات