وزیراعلی ہاﺅس کے سامنے سے تمام رکاوٹیں اور بیریئرز ہٹانے کے احکامات‘وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا چارج سنبھالتے ہی وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف ایکشن
میاں محمد ندیم ہفتہ 30 جولائی 2016 16:05
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جولائی۔2016ء) نومنتخب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چارج سنبھالتے ہی وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے سے تمام رکاوٹیں اور بیریئرز ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے۔وزیراعلیٰ سندھ کا حکم صادر ہوتے ہی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور رکاوٹیں اور بیریئرز ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندہ ہونے کی حیثیت سے ان کا فرض عوام کو سہولت پہنچانا ہے نہ کہ ان کے لئے پریشانی کا باعث بننا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ضیاءالدین احمد روڈ پر واقع وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے اطراف رکاوٹوں کی وجہ سے ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے اور یہ سڑک اکثر وی آئی پی موومنٹ کی وجہ اکثر ٹریفک کیلئے بند کردی جاتی ہے۔(جاری ہے)
ہ رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں کہ مراد علی شاہ اپنے سرکاری پروٹوکول میں شامل پولیس موبائلز کی تعداد کم کرنے پر بھی غور کررہے ہیں۔
سید مراد علی شاہ نے ہفتے کو چھٹی کے باوجود سیکریٹریوں اور دیگر افسران کے ساتھ اجلاس کیا اور ہدایات دیں، ان کا کہنا تھا کہ معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔مراد علی شاہ نے گزشتہ روز وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھایا تھا اور انہوں نے منصب سنبھالتے ہی سرکاری افسران کو ہدایات کی تھیں کہ وہ صبح وقت پر دفاتر پہنچنے کی عادت اپنا لیں۔مراد علی شاہ نے حلف اٹھانے کے بعد اپنی ترجیحات بتاتے ہوئے عوام کی خدمت کو اولین ترجیح قرار دیا تھا اور ذاتی پروٹوکول محدود کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی کابینہ میں ذرائع کے مطابق 7وزراءاور 3مشیران شامل ہوں گے۔اطلاعات کے مطابق سندھ کابینہ میں جام خان شورو،سہیل انور سیال،ڈاکٹر سکندر میندھرو، نثار کھوڑو،مخدوم جمیل،جام مہتاب اور حسین ڈہر شامل ہوں گے۔نئی کابینہ میں قیوم سومرو، مولا بخش چانڈیو اور مرتضیٰ وہاب مشیر ہوں گے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا نئی حکومت میں کیا کردار ہوگا اس حوالے سے ابھی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.