آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا،شاہ غلام قادر سپیکراورفاروق طاہر ڈپٹی سپیکر منتخب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 30 جولائی 2016 15:57

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا،شاہ غلام ..

مظفرآباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جولائی۔2016ء) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا، اسپیکر سردار غلام صادق نے حلف لیا۔آزاد کشمیر کی نو منتخب اسمبلی کا پہلا اجلاس اسپیکر سردارغلام صادق کی سربراہی میں ہوا۔ سپیکر نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا جس کے بعد سپیکر نے اسمبلی کا اجلاس ڈھائی بجے تک کے لیے ملتوی کردیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نومنتخب اراکین نے سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا۔ مسلم لیگ( ن) نے سپیکر کیلئے شاہ غلام قادر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے فاروق طاہر کو نامزد کیا ہے۔اجلاس میں 48 اراکین نے حلف اٹھایا۔ مسلم لیگ (ن )کے 36، پیپلز پارٹی کے 4 ، مسلم کانفرنس کے 3، تحریک انصاف کے 2 اراکین نے حلف لیا، جبکہ جماعت اسلامی کے 2اور ایک آزاد رکن اسمبلی نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے ایک رکن سردار خالد ابراہیم نے حلف نہیں اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :