ٹی او آرز سڑکوں پرنہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے طے پائیں گے۔ایازصادق

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 30 جولائی 2016 15:57

ٹی او آرز سڑکوں پرنہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے طے پائیں گے۔ایازصادق

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جولائی۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ٹی او آرز سڑکوں پرنہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے طے پائیں گے۔

(جاری ہے)

گلبرگ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹی او آرز پر اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے رابطہ کر لیا ہے ، ٹی او آرز کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن دونوں کی مختلف سوچ ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے اب سڑکوں پر احتجاجی سیاست کے زمانے گئے جو ہو گا مذاکرات کی ٹیبل پر ہو گا۔ایاز صادق نے واضح کیا کہ حکومت بالکل نہیں چاہتی کہ پی ٹی آئی کو استعفوں کی سیاست کی طرف دھکیلا جائے۔ پی ٹی آئی جمہوریت پسند جماعت ہے اور وہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہی سیاست کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :