دبئی: ساتھی ورکر کا کان چبانےوالے غیر ملکی کو 9ماہ قید کی سزا ، 2000درہم جرمانہ ادا کرنے کا حکم

ہفتہ 30 جولائی 2016 15:48

دبئی: ساتھی ورکر کا کان چبانےوالے غیر ملکی کو 9ماہ قید کی سزا ، 2000درہم ..

دبئی: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی 2016ء): دبئی کریمنل کورٹ نے ایک ہندوستانی شہری کو نشے کی حالت میں اپنے ساتھی ہم وطن کا کان چبانے پر 9ماہ قید ، 2000درہم جرمانہ اور سزا مکمل ہونے پر ملک بدر کرنے کا حکم سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستانی شہری نے نشے کی حالت میں کسی بات پر جھگڑا کرنے کے بعد غصے میں آکر اپنے ہم وطن ساتھی کا کان ہی چبا ڈالا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد عمارت کے سکیورٹی گارڈ نے اس پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ تشدد کا نشانہ بننے والے غیر ملکی شہری نے عدالت میں بتایا کہ کان چبانے کے بعد ملزم نے اسے وہیں چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کی اسی دوران عمارت کے سکیورٹی گارڈ نے ملزم کو دبوچ لیا۔ ملزم نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ عدالت نے ملزم کو 9ماہ قیداور 2000درہم جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا۔