نیب عدالت کراچی میں ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر پر 17 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 30 جولائی 2016 15:43

نیب عدالت کراچی میں ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر پر 17 ارب روپے کی کرپشن ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جولائی۔2016ء) نیب عدالت کراچی میں ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر پر 17 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین اور ملزمان کے وکلا موجود تھے۔ سماعت شروع ہوئی تو ملزموں کے وکلا نے عدالت سے کہا کہ ہمیں پراسیکیوشن نے بعض گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم نہیں کیں۔

پہلے ہمیں نقول فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے۔ نقول فراہم نہ کی گئیں توہمارے لئے کیس چلانامشکل ہو گا۔

(جاری ہے)

عدالت نے سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد احاطہ عدالت میں صحافیوںسے گفتگو میں ڈاکٹرعاصم حسین نے نئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات سے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے پتہ نہیں میں سو رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا سندھ میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی خوش آئند ہے۔ مراد علی شاہ کو مبارک باد دیتا ہوں۔ مراد علی شاہ کے وزیر اعلی بننے سے میرے مقدمے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ان سوال کیا گیا کہ کیا آپ رہائی کے بعد گورنر سندھ بنیں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ اللہ نہ کرے میں ایسے کام میں پڑوں۔