حکومت نے درآمدی فیول کے ذریعے بجلی کی پیداوار پر نجی شعبے کی سرمایہ کاری پر پابندی عائد کردی
ہفتہ 30 جولائی 2016 15:37
(جاری ہے)
یہ نہ صرف ہماری بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کافی ہے بلکہ یہ مزید ذخائر بھی فراہم کریں گے۔
حکومت کی جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ یہ بھی مشاہدے میں آیا ہے کہ بجلی کی پیداوار میں پہلے سے سرمایہ کاری جاری ہے اور جس پر مختلف مراحل میں عمل درآمد سے 2022 تک مزید 20380 میگا واٹس کا اضافہ ہونے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں مجموعی بجلی کی پیداوار 53405 میگا واٹس ہو جائے گی۔مذکورہ معاہدوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس کے بعد نجی شعبے سے بجلی کی خریداری کا جواز نہیں خاص طور پر اس حوالے سے درآمدی فیول کے استعمال کی ضرورت نہیں۔حکومت کی جاری ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ فیصلہ پی پی آئی بی بورڈ کی جانب سے 3 مئی کو کرلیا گیا تھا اور اس حوالے سے متعلقہ ایجنسیز کو اطلاع کردی گئی تھی، تاہم وزارت پانی و بجلی نے ان اطلاعات کے بعد ناراضگی کا اظہار کیا ہے کہ پی پی آئی بی حکام اب بھی نجی شعبے کی مستقبل میں ایسی سرمایہ کاری کیلئے حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل سے چلنے والے پاور پلانٹس پر بھی پابندی لگادی ہے کیونکہ یہ سب سے زیادہ مہنگا طریقہ ہے۔تاہم حال ہی میں لگائی جانے والی پابندی درآمدی فیول کوئلہ، فرنس آئل اور مائع قدرتی گیس پر لگائی گئی ہے جس کی منظوری پانی و بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کی سربراہی میں پی پی آئی بی بورڈ کے ڈائریکٹرز نے دی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.