حکومت عوا م کو سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خطیررقوم صرف کررہی ہے ‘ رانا تنویر حسین

ہفتہ 30 جولائی 2016 15:37

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء)وفاقی وزیردفاعی پیداوار وٹیکنالوجی راناتنویرحسین نے کہاہے کہ عوا م کو سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے حکومت خطیررقوم صرف کررہی ہے ،لاہورنارووال سیکشن پر نیاٹریک بچھانے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور نئے ٹریک کو ویلڈنگ کے ذریعے مضبوط کیاجارہاہے جلدہی اس سیکشن پر ایک اورنئی ٹرین چلائی جائے گی جبکہ ایل ٹی سی بسوں میں بھی اضافہ کیلئے کوشش جاری ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان سے لیکر آ ج تک اتنے زیادہ ترقیاتی کام کبھی نہیں ہوئے جتنے مسلم لیگ (ن)کے دور حکومت میں ہوئے ہیں ،ہم نے پسماندہ ترین دیہاتوں میں بھی سڑکوں کے جال بچھادیئے ہیں تا کہ کسانوں کوکھیت سے منڈی تک اپنی اجناس لے جانے میں دشواری نہ ہو ،عوام کو صحت اورتعلیم کی بہترسے بہترسہولیات بہم پہنچائی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نارنگ منڈی میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے پنجاب گورنمنٹ نے نارنگ منڈی کی تعمیروترقی کیلئے پانچ کروڑروپے کی رقم مختص کردی ہے بہت جلدہسپتال کی نئی بلڈنگ کی تعمیرکاکام شروع ہوجائے گا ۔مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں چیئرمین چوہدری وجاہت علی خان رانامحمدیوسف وائس چیئرمین چوہدری نصراللہ کجلہ چوہدری الطاف صالح بٹر سردارنعیم رضامان ملک محمدعارف چوہدری محمدعلی آفتاب پنوں سیٹھ شاہدنعیم سیٹھ سعیدفاروقی چوہدری عبیداللہ سیہو ل سٹی صدرمسلم لیگ ملک محمدیوسف بختیاراحمدبٹر حاجی مقصوداحمدگورائیہ ملک محمدعمران غلام عباس گجر شیخ عامر مجیداور سردارشفاء علی مان نے ریکارڈترقیاتی کام کروانے پر راناتنویرحسین سے اظہارتشکرکیاہے۔