یلجیئم میں حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں دوافراد گرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 30 جولائی 2016 15:25

یلجیئم میں حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں دوافراد گرفتار

برسلز(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جولائی۔2016ء)بیلجیئم میں استغاثہ کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے ایک آپریشن میں دو بھائیوں کو ملک میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے پرگرفتار کیا گیا ہے۔استغاثہ کے مطابق انھیں فرانسیسی زبان بولنے والے مون اور لیگ شہر کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار کیے جانے والے شخص کا نام نور الدین ایچ اور حمزہ ایچ بتایا گیا ہے۔

نور الدین 33 سال کے ہیں جب کہ حمزہ ان کا بھائی ہے۔بیلجیئم مارچ میں ہونے والے حملوں کے بعد ابھی بھی ہائی الرٹ پر ہے۔مارچ میں ایئرپورٹ اور میٹرو سٹیشن پر ہونے والے حملے میں کم از کم 32 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والے شدت پسند تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔