کشمیر کی صورتحال پر پاکستانی آرٹسٹ جبران ناصر کی تصاویری مہم ، بھارت نے بھی جواب دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جولائی 2016 15:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جولائی 2016ء) : کشمیر کی صورتحال اور وہاں ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم پر خاموشی اختیار کیے ہوئے بالی وڈ اسٹارز اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے پوئے پاکستانی آرٹسٹ جبران ناصر نے ایک تصاویری مہم کا آغاز کیا تھا جس میں امیتابھ بچن ، ایشوریا رائے ، نریندر مودی اور عالیہ بھٹ سمیت دیگر کی تصاویر کو فوٹو شوپ کی مدد سے پیلٹ گن سے متاثرہ تصایر بنا دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

”نیور فارگیٹ پاکستان“ کے نام سے مشہور ہوئی یہ تصاویری مہم انٹنیٹ اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر زور پکڑ گئی جس پر بھارت نے کوئی اقدام کرنے کی بجائے پاکستان کو جواب دینے کی ٹھانی اور اب بھارت کی جانب سے بھی وزیر اعظم نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری ، بے نظیر بھٹو، حافظ سعید، ملالہ یوسفزئی، سابق صدر پرویز مشرف اور یہاں تک کہ قندیل بلوچ کی بھی فوٹو شاپ کی مدد سے بنائی گئی بظاہر پیلٹ گن سے متاثرہ تصاویر جاری کر دی گئی ہیں۔ اپنے اس پیغام میں بھارتی آرٹسٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تاحال کئی ایسے مسائل ہیں جن پر پاکستان حکومت اور رہنما جوابدہ ہیں، ایسے میں ان کا کشمیر کے مسئلے پر بات کرنا مضحکہ خیز ہے۔

بھارت کی جانب سے ایک پیغام

متعلقہ عنوان :