ڈاکٹر محمد سرور گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلر مقرر

ہفتہ 30 جولائی 2016 15:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جولائی۔2016ء) زرعی یونیورسٹی ماہر تعلیم فیصل آباد کے ریٹائرڈ ڈین فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور (تمغہٴ امتیاز ) حکومت پاکستان گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلر مقرر ہو گئے ۔ ڈاکٹر محمد سرور نے گومل یونیورسٹی میں وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے اساتذہ پروفیسر ، ڈین اور مختلف اداروں کے سربراہوں نے ڈاکٹر محمد سرور کو گومل یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر ہونے پر مبارکبارد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد سرور نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے سترہ ممالک جن میں امریکہ ، اسٹریلیا ، جاپان ، فرانس ، ساؤتھ افریقہ ، چائنا ، کوریا ، اٹلی ، تائیوان ، ترکی ، سنگھا پور ، انڈونیشیاء ، مصر اور انڈیا میں اینیمل ہسبنڈری ( گوشت اور دودھ دینے والے جانوروں کی افزائش نسل کے بارے میں جو خدمات انجام دی ہیں وہ اسی طرح گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان خیبر پختونخواہ میں انجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آن لائن سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ ان کی کو شش ہو گی کہ وہ گومل یونیورسٹی کو دنیا بھر کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کرایا جائے اور یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو مزید اجاگر کیا جائے تاکہ یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے طلبا اور طالبات پاکستان اور پاکستان کے باہر ملک کا نام روشن کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :