پنجاب حکومت کا ناقص کارکردگی والے ہیلتھ افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ

تمام ڈی سی اوز سے ناقص کارکردگی افسران ایک ہفتے میں رپورٹ طلب

ہفتہ 30 جولائی 2016 15:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جولائی۔2016ء) پنجاب حکومت کا ناقص کارکردگی والے ایم ایس اور ای ڈی ا و ہیلتھ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تمام ڈی سی اوز سے ایسے افسران کے حوالے سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی ۔ ناقص کاکردگی والے ڈاکٹروں کو مستقبل میں کوئی انتظامی عہدے بھی نہیں دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہسپتالوں کی بگڑتی صورتحال اور مریضوں کو علاج معالجہ بہتر نہ ہونے کی وجہ سے اچانک صوبائی حکومت حرکت میں آگئی ہے اور فوری طور پر اہم فیصلے لیے جا رہے ہیں اس حوالے سے ایک فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایسے انتظامی ڈاکٹرز جن میں ایم ایس اور ای ڈی اوز ہیلتھ شامل ہیں جن کی کارکردگی ناقص ہے اوروہ اپنے اہداف بھی حاصل نہیں کرپا رہے ان کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تمام ڈی سی اوز سے ایسے افسران کے حوالے سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی ۔ ناقص کاکردگی والے ڈاکٹروں کو مستقبل میں کوئی انتظامی عہدے بھی نہیں دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :